لاجین،سوٹزرلینڈ،15اکتوبر(رائٹر)امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اور روس کے
وزیرخارجہ سرگئی لاوریف شام میں امن مذاکرات کے مسئلے پر آج پھر سے جامع
بات چیت شروع کریں گے۔ تین ہفتے پہلے دونوں ملکوں کے درمیان اس مسئلے پر امن مذاکرات ناکام ہونے کے بعد یہ بات
چیت دوبارہ شروع ہورہی ہے۔ مریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شام
پر یہ بات چیت امریکہ اور روس کے درمیان دوطرفہ نہ ہوکر چوطرفہ ہوگی جس
میں مسٹر کیری نے ترکی ،سعودی عرب،قطر اور ایران کے وزرائے خارجہ کو شامل
ہونے کی دعوت دی ہے۔